24 اکتوبر 2017 - 18:43
شام؛ امریکی نام نہاد اتحاد کی بمباری میں متعدد عام شہری جانبحق

امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شامی علاقے دیرالزور میں بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شامی علاقے دیرالزور میں بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق، امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شامی علاقے دیرالزور میں بمباری کرکے 22 عام شہریوں کو شہید اور متعدد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں نے دیرالزور کے علاقے القصور پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 22 عام شہری شہید اور 32 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کی فوج نے القصور نامی علاقے پر میزائل داغا جس کی وجہ سے کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے القصور نامی علاقے میں رہائشی علاقے پر نہایت بے دردی سے بمباری کی ہے۔

شامی عوام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے لڑاکا طیارے جان بوجھ کر رہائشی علاقوں پر بمباری کررہے ہیں۔

شام میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں کی بمباری کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شامی اور عراقی فوج اور عوام پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲